Class 9 Tarjuma tul Quran New Book Table of Contents 2026 -27 | Study Hub Pk

📚 Class 9 Tarjuma tul Quran New Book Table of Contents: Complete Syllabus Guide

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) کی جانب سے میٹرک کے نصاب میں ایک تاریخی اور اہم اضافہ ترجمۃ القرآن المجید کا بطور لازمی مضمون کیا گیا ہے۔ اب نویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں اس کا باقاعدہ 50 نمبر کا پرچہ ہوتا ہے۔ اگر آپ نویں جماعت کے طالب علم ہیں اور اس سال شاندار نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو کتاب کی درست فہرست اور ترتیب کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔
Study Hub Pk پر طلبہ کی آسانی کے لیے ہم اس نئے لازمی مضمون کی مکمل فہرستِ مضامین (Table of Contents)،  ابواب کی تفصیل اور امتحانی تیاری کے لیے بہترین ٹپس فراہم کر رہے ہیں۔


📋 Class 9 Tarjuma tul Quran Complete Index & Page Numbers

اس درسی کتاب میں قرآن پاک کی اہم سورتوں کا تعارف، مرکزی مضمون، اہم نکات اور منتخب آیات کا ترجمہ و تشریح شامل کی گئی ہے۔ ذیل میں کتاب کی باقاعدہ تفصیلی فہرست دی جا رہی ہے:
نمبر شمارسورت / عنوانصفحہ نمبرنمبر شمارسورت / عنوانصفحہ نمبر
1تلاوتِ قرآن مجید کے آداب113سُورَۃُ الرُّوْمِ127
2عمومی ہدایات برائے اساتذہ کرام214سُورَۃُ لُقْمٰنَ137
3حاصلاتِ تعلم15سُورَۃُ السَّجْدَۃِ145
4سُورَۃُ مَرْیَمَ416سُورَۃُ سَبَا152
5سُورَۃُ طٰہٰ1817سُورَۃُ فَاطِرٍ162
6سُورَۃُ الْاَنْبِیَاءِ3418سُورَۃُ یٰسۤ172
7سُورَۃُ الْحَجِّ4819سُورَۃُ الصّٰٓفّٰتِ181
8سُورَۃُ الْفُرْقَانِ6120سُورَۃُ صۤ193
9سُورَۃُ الشُّعَرَاءِ7321سُورَۃُ الزُّمَرِ203
10سُورَۃُ النَّمْلِ8822ماڈل پیپر برائے جماعتِ نہم214
11سُورَۃُ الْقَصَصِ10123رموز و اوقافِ قرآن مجید216
12سُورَۃُ الْعَنْکَبُوْتِ11624تصدیقی سرٹیفکیٹ218

📑 Detailed Analysis of the Syllabus (نصاب کا تفصیلی جائزہ)

نویں جماعت کے اس نصاب کو چند اہم حصوں میں سمجھا جا سکتا ہے:
  1. ابتدائی آداب: کتاب کا آغاز سورہ مریم سے پہلے تلاوتِ قرآن کے بنیادی آداب سے ہوتا ہے، جو طلبہ کو قرآن پاک کی عظمت اور تلاوت کے طریقوں سے روشناس کرواتا ہے۔
  2. مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی سورتیں: اس نصاب میں شامل بیشتر سورتیں مکی ہیں (مثلاً سورہ مریم، سورہ طہٰ، سورہ یٰسین)۔ ان سورتوں میں بنیادی عقائد جیسے توحید، رسالت، آخرت اور پچھلی اقوام کے عبرت ناک قصص بیان کیے گئے ہیں۔
  3. سورۃ الحج: یہ اس نصاب کی ایک منفرد سورت ہے جس میں عبادات کی روح اور ہجرت و جہاد کے احکامات کا تذکرہ ملتا ہے۔

📖 جماعتِ نہم ترجمۃ القرآن المجید کی نئی درسی کتاب کا آن لائن معائنہ کریں

📖 کتاب کا آن لائن معائنہ کریں

اگر آپ اس کتاب کو PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں۔

📥 Download PDF
📈 Study Hub Pk's Pro Tips for Board Exams Preparation

ترجمۃ القرآن کے پرچے میں 50/50 نمبر حاصل کرنے کے لیے درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں:
  • سورتوں کا تعارف اور خلاصہ: بورڈ کے پیپر میں کسی بھی سورت کا تعارف، اس کی وجہ تسمیہ، اور اس کا مرکزی خیال (خلاصہ) لکھنے کے لیے لانگ سوال آتا ہے۔ ہر سورت کے ابتدائی 2 صفحات اچھی طرح یاد کریں۔
  • قرآنی الفاظ کے معانی: معروضی (MCQs) اور مختصر سوالات کے لیے کتاب کی مشقوں میں دیے گئے قرآنی الفاظ کے اردو معانی پر خاص توجہ دیں۔
  • آیات کا باقاعدہ ترجمہ: نصاب میں شامل منتخب آیات کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ لکھ کر یاد کریں۔
  • ماڈل پیپر (صفحہ 214): کتاب کے آخر میں دیا گیا ماڈل پیپر لازمی حل کریں، اس سے آپ کو بورڈ کے پیپر پیٹرن کا سو فیصد اندازہ ہو جائے گا۔


 

Post a Comment

0 Comments